آندھراپردیشقومی

ویڈیو: وشاکھاپٹنم کی ایچ پی سی ایل ریفائنری میں بھیانک آتشزدگی

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کی ریفائنری میں پیر کی شام بھیانک آگ لگ گئی، جس کے بعد اطراف کے صنعتی علاقوں ملکاپورم اور سری ہری پورم میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

وشاکھاپٹنم : آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کی ریفائنری میں پیر کی شام بھیانک آگ لگ گئی، جس کے بعد اطراف کے صنعتی علاقوں ملکاپورم اور سری ہری پورم میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریفائنری میں رف پچ آئل (Ruf Pitch Oil) سے بھرے ایک ٹینک کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلہ کافی بلندی تک اٹھتے دکھائی دئے جسے قریبی سڑکوں سے گزرنے والے افراد نے بھی دیکھا۔ کئی افراد نے اپنے موبائل فون پر آتشزدگی کے مناظر قید کرلئے جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔

واقعہ کے بعد صنعتی علاقہ میں تیل کے ٹینک میں دھماکہ ہونے کی افواہیں بھی پھیل گئیں جس سے مقامی عوام میں تشویش پیدا ہوگئی۔ تاہم ایچ پی سی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ ٹینک میں دھماکہ ہونے کا امکان کم ہے۔

کمپنی کے ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ عہدیدار واقعہ کے اسباب اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔