انٹرٹینمنٹقومی

نورا فتحی کے معاملہ میں عدالت کا سخت موقف

دہلی کی ایک عدالت نے اداکارہ نورا فتحی کو دھوکہ باز سکیش چندرشیکھر کے 200 کروڑ کے جبری وصولی کیس میں بطور گواہ 6نومبر کو پھر طلب کیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج گگن دیپ سنگھ نے اداکارہ کی غیر حاضری پر ناراضگی ظاہر کی اور تازہ سمن جاری کیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی کی ایک عدالت نے اداکارہ نورا فتحی کو دھوکہ باز سکیش چندرشیکھر کے 200 کروڑ کے جبری وصولی کیس میں بطور گواہ 6نومبر کو پھر طلب کیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج گگن دیپ سنگھ نے اداکارہ کی غیر حاضری پر ناراضگی ظاہر کی اور تازہ سمن جاری کیا۔

نورا کے وکیل نے آج اداکارہ کو شخصی حاضری استثنیٰ دینے کی درخواست کی جس پر جج نے کہاکہ اسے ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا۔ گواہ کے طور پر آپ کی موکلہ کو حاضر ہونا ہی ہوگا۔

آپ کی موکلہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ عدالت کو ہلکے میں مت لیجئے۔ دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 22اکتوبر کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعہ نوٹس بھیج دی گئی۔ فون کال بھی کی گئیں لیکن اداکارہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

16اکتوبر نے عدالت نے کہاتھا کہ اداکارہ کو نوٹس جاری کی جائے۔ عدالت نے قبل ازیں چندرشیکھر‘اس کی بیوی اور دیگر افراد کے خلاف الزامات وضع کئے تھے۔