مہاراشٹرا
اورنگ آباد تشدد کیلئے بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم ذمہ دار:شیوسینا
شیوسینا یو بی ٹی قائدین نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پر مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں تشدد برپا کرنے کا الزام عائد کیا جہاں ایک ہجوم نے پولیس ملازمین پر حملہ کردیا۔
اورنگ آباد: شیوسینا یو بی ٹی قائدین نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پر مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں تشدد برپا کرنے کا الزام عائد کیا جہاں ایک ہجوم نے پولیس ملازمین پر حملہ کردیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس کا مقصد شہر میں مہاوکاس اگھاڑی کی عنقریب منعقد ہونے والی ریالی کو درہم برہم کرنا تھا۔ 500 سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے چہارشنبہ کی رات نوجوانوں کے درمیان جھڑپ کے بعد پولیس ملازمین پر حملہ کردیا تھا۔
یہ واقعہ اورنگ آباد کے قردپورہ علاقہ میں پیش آیا تھا جہاں مشہور رام مندر واقع ہے۔
اپوزیشن ایم وی اے جس میں شیوسینا (یو بی ٹی)‘ این سی پی اور کانگریس شامل ہیں‘ اورنگ آباد شہر میں اتوار کو ریالی منعقد کرنے والی ہے۔