تلنگانہ

برادر سجادہ نشین بارگاہِ جلالیہؒ گوگی شریف کی عمرہ کو روانگی، مدرسہ انوار الحسنات للبنات میں تہنیت و گلپوشی

محبوب نگر: فخرمحبوب نگر حضرت علامہ حافظ مفتی الحاج اسماعیل انواری چشتی قادری مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وامام جامع مسجد محبوب نگر کی فریضۂ حج وزیارت نبویﷺ سے واپسی اور برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؒہ گوگی شریف مولانا مفتی سیدشاہ چندا حسینی المعروف بہ زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ معہ محل کے علاوہ مریدین و معتقدین کی عمرہ و زیارت نبویﷺ اور مقامات مقدسہ کو آج روانگی عمل میں آئی۔

روانگی سے قبل آج بعد نماز ظہر مدرسۂ انوارالحسنات  للبنات، مدینہ مسجد محبوب نگر میں کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ، کل ہند جمعیت المشائخ شاخ متحدہ ضلع محبوب نگر، بزم طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ، دعوت اہلسنت و جماعت اور انجمن فیضان شرفیہ محبوب نگر کے زیراہتمام ایک وداعی اور تہنیتی تقریب بہ صدارت حضرت علامہ مفتی حافظ الحاج محمد الیاس نقشبندی امام و خطیب مکہ مسجد و صدر المدرسین مدرسۂ انوارالحسنات  منعقد ہوئی۔

اس موقع پر مولانا مفتی زبیر محمد اسماعیل چشتی قادری اور مفتی زبیر بابا کی بکثرت شال پوشی و گلپوشی کی گئی-

ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی اسد العلماء تنویرِ صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ، جناب قدوس الرحمن اور جناب محمد مکین انصاری نے بکثرت شالپوشی وگلپوشی کی۔

a3w
a3w