بہار میں نتیش کمار نے آٹھویں مرتبہ چیف منسٹر کے طورپر حلف لیا
نتیش کمار کے ساتھ سینئر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا اس کے ساتھ کمار آٹھویں بار بہار کے چیف منسٹر بنے ہیں اور یادو کو دوسری بار نائب چیف منسٹر بنایا گیا ہے۔
پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر نتیش کمار نے آج آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا گورنر فاگو چوہان نے چہارشنبہ کو یہاں گورنر ہاؤس میں نتیش کمار کو ریاست کے چیف منسٹر کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
نتیش کمار کے ساتھ سینئر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا اس کے ساتھ کمار آٹھویں بار بہار کے چیف منسٹر بنے ہیں اور یادو کو دوسری بار نائب چیف منسٹر بنایا گیا ہے۔ گرینڈ الائنس کی نئی حکومت میں وزراء کونسل کی توسیع جلد کی جائے گی۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی، تیجسوی کی اہلیہ رچل راج شری یادو، ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ تاہم، لالو پرساد یادو خرابی صحت کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔