حیدرآباد

جی ایچ ایم سی کا انوکھا اقدام، گھروں سے ناکارہ اشیا جمع کرنے کی خصوصی مہم کا آغاز

حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہر ہفتے کے روز مختلف کالونیوں میں اسی طرح کی خصوصی مہم چلائی جائے گی، اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھروں کو صاف رکھیں۔

حیدرآباد:  اگر آپ کے گھر میں ناکارہ یا استعمال نہ ہونے والی چیزیں پڑی ہیں، تو اب انہیں ضائع کرنے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ جی ایچ ایم سی (GHMC) کوکٹ پلی سرکل کی جانب سے شروع کی گئی ایک انوکھی مہم کے تحت، مخصوص گاڑیوں کے ذریعے ان اشیاء کو گھر گھر جا کر جمع کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں ضرورت مند افراد تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

یہ خصوصی مہم زونل کمشنر اپوروا چوہان اور ڈپٹی کمشنر گنگادھر کی نگرانی میں ہفتہ کو حیدر نگر (برنداون کالونی)، کُکَٹ پَلّی (وینکٹ راؤ نگر)، اولڈ بوئن پلی (آر آر کالونی)، اور بالا نگر میں چلائی گئی۔GHMC کی خصوصی گاڑیاں گھر گھر جا کر کرسیوں، میزوں، پلنگ، کپڑوں اور دیگر ناکارہ اشیاء کو جمع کر رہی ہیں۔

اس بارے میں سرکل ایس ڈبلیو ایم (SWM) سری نیواس نے بتایا کہ لوگ اکثر ان اشیاء کو خالی پلاٹوں یا نالوں میں پھینک دیتے ہیں، جس سے گندگی پھیلتی ہے اور برسات کے موسم میں نکاسی آب میں رکاوٹ آتی ہے، نتیجتاً سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے GHMC نے ہفتہ وار یہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے عوام سے بہت اچھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔جمع کی گئی اشیاء میں جو چیزیں دوبارہ استعمال کے قابل ہوں، انہیں ضرورت مند افراد تک پہنچایا جائے گا، جبکہ مکمل طور پر ناکارہ اشیاء کو مناسب طریقے سے ڈمپنگ یارڈ منتقل کیا جائے گا۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہر ہفتے کے روز مختلف کالونیوں میں اسی طرح کی خصوصی مہم چلائی جائے گی، اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھروں کو صاف رکھیں۔