مشرق وسطیٰ

آنے والے سال کونسے افراد حج نہیں کرسکیں گے، سعودی وزارت مذہبی امور کو ہیلتھ ایڈوائزری جاری

ترجمان کا کہنا تھا کہ گردے ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
دہلی کی عدالتوں میں لا انٹرنس کو شلوار قمیص پہننے کی اجازت
حج امت مسلمہ کی اقتصادی اور روحانی طاقت کا مظہر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان
حجاج کرام ملت اسلامیہ کے اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
عازمین حج 2025 کیلئے حج منزل میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اہتمام:کوثر جہاں

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گردے ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، عازمینِ حج کو گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔