مودی کے ساتھ بات کرنا اعزاز کی بات، ایلون مسک ہندوستان کے دورہ کے منتظر
’’ ایلون مسک سے بات کی اور مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، بشمول وہ موضوعات جن کا ہم نے اس سال کے شروع میں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا تھا۔‘‘

واشنگٹن/نئی دہلی: ٹیسلا کے چیف اگزیکیٹو افسر (سی ای او ) ایلون مسک نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنا اعزاز کی بات ہے اور وہ اس سال کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔
پی ایم مودی سے بات کرنے کے ایک دن بعد ارب پتی امریکی تاجر ایلون مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں اس خیال کا اظہار کرت ہوئے کہا :”پی ایم مودی کے ساتھ بات کرنا اعزاز کی بات تھی۔”میں اس سال کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرنے کا منتظر ہوں!”
وزیراعظم مودی نے کل ایکس پر پوسٹ کیا تھا کہ دونوں نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
’’ ایلون مسک سے بات کی اور مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، بشمول وہ موضوعات جن کا ہم نے اس سال کے شروع میں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا تھا۔‘‘
وزیراعظم نے مزید کہا "ہم نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان ان ڈومینز میں امریکہ کے ساتھ اپنی ساجھیداری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے مسک محکمہ برائے حکومتی کارکردگی ( ڈی او جی ای ) کے سربراہ ہیں جو حکومت اور اس کے محکموں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
وزیراعظم مودی نے اس سال فروری میں اپنے واشنگٹن کے دورے کے دوران ایلون مسک اور ان کے تین بچوں سے ملاقات کی تھی۔
فون کال اس بات چیت کے درمیان آئی ہے کہ مسک کا اسٹار لنک ہندوستان میں اپنی سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ خدمات شروع کرنے کا امکان ہے۔
گوئل نے پوسٹ میں کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں اسٹار لنک کے نمائندوں نے مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ مسٹر گوئل نے "اسٹار لنک کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں نائب صدر چاڈ گبز اور سینئر ڈائریکٹر ریان گڈ نائٹ شامل تھے۔ بات چیت میں اسٹار لنک کے جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارم، ان کی موجودہ ساجھیداریوں اور ہندوستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا احاطہ کیا گیا ” ۔
بڑے ٹیلی کام آپریٹرز ریلائنس جیو، اور بھارتی ایئرٹیل نے ملک میں اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس لانے کے لیے اسپیس ایکس کے ساتھ گزشتہ ماہ الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
پچھلے سال کے شروع میں ایلون مسک نے لوک سبھا کے انتخابات سے قبل ہندوستان کا دورہ ملتوی کر دیا تھا، جس کی وجہ سے بہت زیادہ قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ اس وقت مسٹر مسک کا یہ دورہ بہت زیادہ سرخیوں میں رہا تھا۔