شمالی بھارت

بی جے پی نے مدھیہ پردیش کو دلت مظالم کی تجربہ گاہ بنا دیا ہے: کھڑگے

کھڑگے نے مزید کہا کہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش کو دلت مظالم کی تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔ بی جے پی کے حکومت والے مدھیہ پردیش میں دلتوں کے خلاف جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے اور یہ قومی اوسط سے تین گنا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مدھیہ پردیش کے ساگر میں ایک دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردینے کے معاملے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کو دلت مظالم کی تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، "مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔ غنڈوں نے اس کی ماں کو بھی نہیں بخشا۔ ساگر میں سنت روی داس مندر بنانے کا ڈرامہ کرنے والے وزیر اعظم جی مدھیہ پردیش میں مسلسل ہو رہے دلت اور قبائلی ظلم اور ناانصافی پرچوں تک نہیں کرتے۔

 مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ صرف کیمرے کے سامنے غریبوں کے پاؤں دھو کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش کو دلت مظالم کی تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔ بی جے پی کے حکومت والے مدھیہ پردیش میں دلتوں کے خلاف جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے اور یہ قومی اوسط سے تین گنا ہے۔

مودی جی، اس بار مدھیہ پردیش کے لوگ بی جے پی کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں، آپ کو سماج کے محروم اور استحصال زدہ طبقات کو تڑپانے اور ترسانے کا جواب کچھ مہینوں بعد مل جائے گا۔ بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔