دہلی

جے ای ای اڈوانسڈ امتحان‘ آئی آئی ٹی بمبئی زون کے آر کے ششیر کو پہلا مقام

پہلا پرچہ صبح 9 تا12بجے دوپہر اور دوسرا پرچہ 2:30بجے تا شام 5:30بجے لیاگیاتھا۔ الیکٹرانک دھاندلیوں کوروکنے امتحانی مراکز میں جامرس لگائے گئے تھے۔

نئی دہلی: 360کے منجملہ 314 نشانات حاصل کرتے ہوئے بمبئی زون کے آرکے ششیر نے آئی آئی ٹی انٹرنس ایگزام‘جے ای ای۔اڈوانس میں پہلا رینک حاصل کیا۔ نتائج کا اتوار کے دن اعلان ہوا۔ آرکے ششیر ان طلبہ میں سرفہرست رہا جن کے نام جے ای ای اڈوانسڈ ایگزام کے ٹاپ 10 طلبہ کی فہرست میں شامل کئے گئے۔

پولولکشمی سائی دوسرے اور تھامس بیجو تیسرے نمبر پر رہا۔ ونگاپلی سائی سدھارتھ کو چوتھا اور آئی آئی ٹی دہلی زون کے مینک موٹوانی کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔ پولی شیٹی کارتیکیا نے چھٹواں‘پرتیک ساہو نے ساتواں اور دھیرج کروکنڈا نے آٹھواں آل انڈیا رینک حاصل کیا۔

 ماہیت کو نواں اور وی جی مہیش کو 10 واں مقام حاصل ہوا۔ لڑکیوں میں آئی آئی ٹی دہلی زون کی تنشکاکابرا نے اعلیٰ رینک حاصل کیا۔ کامن رینک لسٹ میں وہ 16 ویں نمبر پر رہی۔ تنشکا کو 360کے منجملہ 277 نشانات حاصل ہوئے۔جاریہ سال 1,55,538 کے منجملہ 40,712 امیدوار کامیاب ہوئے۔

 داخلوں کا عمل ملک بھر کے 23 آئی آئی ٹیز میں شروع ہوگا۔ 40,712 کامیاب امیدواروں میں 6516لڑکیاں ہیں۔ فارن اسٹوڈنٹس میں 296لڑکیوں نے رجسٹریشن کرایاتھا لیکن 280 نے امتحان لکھا اور145 کامیاب قرارپائیں۔ جے ای ای اڈوانسڈ ایگزام 28اگست کو ہوا تھا۔

 پہلا پرچہ صبح 9 تا12بجے دوپہر اور دوسرا پرچہ 2:30بجے تا شام 5:30بجے لیاگیاتھا۔ الیکٹرانک دھاندلیوں کوروکنے امتحانی مراکز میں جامرس لگائے گئے تھے۔