تلنگانہ

دریا کگنا میں ایک جوڑا بہہ گیا

وقارآباد ضلع میں ایک سانحہ پیش آیا۔ شدید بارش کی وجہ سے جو گزشتہ چند دنوں سے جاری ہے، ضلع کے تالاب اور بند لبریز ہو کر ابل رہے ہیں۔

وقارآباد/حیدرآباد: وقارآباد ضلع میں ایک سانحہ پیش آیا۔ شدید بارش کی وجہ سے جو گزشتہ چند دنوں سے جاری ہے، ضلع کے تالاب اور بند لبریز ہو کر ابل رہے ہیں۔

شدید بارش سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ دریں اثناء دریا کگنا میں شوہر اور بیوی بہہ گئے۔بشیرآباد منڈل کے منتاتی موضع سے تعلق رکھنے والا یہ سدپا جوڑا ترکاری فروخت کرنے کگنا دریا کی دوسری طرف چندرا بھاماموضع گیا تھا۔

واپسی میں وہ بڑھتے سیلاب کی و جہ سے کگنا دریا میں بہہ گئے۔ ان کی لاشیں کرناٹک ریاست کے جیٹور موضع میں دستیاب ہوئیں۔ عہدیداروں نے عوام کو بارش کے پیش نظر چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

a3w
a3w