جرائم و حادثات

دگوال میں تیز رفتار کار نے دو موٹر سیکلوں کو ٹکر دے دی، 5 شدید زخمی

کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں قومی شاہراہ 65 پر ایک تیز رفتار کار نے علیحدہ واقعات میں 2 سے زائد موٹر سیکلوں کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں جملہ5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

کوہیر: کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں قومی شاہراہ 65 پر ایک تیز رفتار کار نے علیحدہ واقعات میں 2 سے زائد موٹر سیکلوں کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں جملہ5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

سب انسپکٹر کوہیر سریش کے مطابق کل شام 6بجے حیدرآباد سے بیدر جانے والی ایک تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرنے والے ایک موٹرسیکل سوار کو ٹکر دیدی اور ڈرائیور نے کار کو تیزی کے ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔ پکڑے جانے کے خوف سے وہ آگے نکل گیا مگر کچھ فاصلہ پر اسی کار نے ایک دوسرے موٹر سیکل سواروں کو ٹکردے دی۔

آخر الذکر واقعہ میں موٹر سیکل سواروں کو ٹکر دینے کے بعد تیز رفتار کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے سبب دو موٹر سیکلوں پر سوار اور کار میں سوار جملہ5افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عوام کی مدد سے ان زخمیوں کو سرکاری دواخانہ ظہیر آباد منتقل کردیا گیا۔ دگوال چوراستہ پر حادثہ ہونے کی وجہ سے تقریباً 2گھنٹے ٹریفک جام ہوگئی۔

دگوال کے عوام نے عوامی نمائندوں بالخصوص ایم پی بی بی پاٹل اور رکن اسمبلی ظہیر آباد اور عہدیداروں کے رویہ کے خلاف احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے دگوال چوراستہ پر فوری بریج تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ عوام نے کہا کہ دگوال چوراہا پر بریج نہ ہونے کی وجہ سے یہاں آئے دن حادثات پیش آتے ہیں اور حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

a3w
a3w