نامعلوم شخص کی نعش لٹکتی ہوئی پائی گئی
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے پنچنامہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس شخص کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک نامعلوم شخص کی نعش سے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق تاٹی پلی دیہات کے حدود میں واقع نلہ گٹوعلاقہ میں نامعلوم شخص کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔
سرپنچ رتنا مالا نے سب سے پہلے یہ لاش دیکھی اوراس بات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ یہ نعش انتہائی مسخ شدہ ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے پنچنامہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس شخص کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔