آندھراپردیشسوشیل میڈیا

حالت نشہ میں سڑک پر لڑکی کی ہنگامہ آرائی

یہ واقعہ اے پی کے وشاکھاپٹنم کے اراکو میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس لڑکی نے مقامی تاجر سے جھگڑے کے بعد سڑک پر حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کی۔

حیدرآباد: ایک چونکادینے والے واقعہ میں حالت نشہ میں ایک لڑکی نے ہنگامہ آرائی کی۔یہ واقعہ اے پی کے وشاکھاپٹنم کے اراکو میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس لڑکی نے مقامی تاجر سے جھگڑے کے بعد سڑک پر حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کی۔

بعد ازاں یہ لڑکی فٹ پاتھ پر بیٹھ گئی اور خود کو طمانچے رسید کرنے لگی۔اس نے یہ دعوی کیا کہ اس نے کوئی بھی غلطی نہیں کی ہے۔مقامی افرا دسے اطلاع ملنے کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور اس کا نشہ ختم ہونے کے بعد اس کو گھرجانے کی اجازت دیدی۔