دہلی

دہلی سانحہ: ہرمتوفی کے خاندان کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ: سواتی مالیوال

نئی دہلی: سماجی کارکن وعام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال نے قدیم راجندر نگر میں ایک مشہور کوچنگ سنٹر کے بیسمنٹ میں پانی اکٹھا ہونے پر تین یوپی ایس سی امیدواروں کی موت پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس

مالیوال نے کہا کہ یہ واقعہ ایک آفت نہیں بلکہ ایک قتل ہے۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ملک بھر سے طلباء بڑے خوابوں کے ساتھ بڑی مشکل میں دہلی آتے ہیں اور بدقسمتی سے اس انداز میں فوت ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے زوردے کرکہا کہ ہرمتوفی کے خاندان کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سیاسی قائدین کے مانسون لطف اندوز ہونے کے لئے ہے‘کے بیان کا مضحکہ اڑاتے ہوئے زوردے کرکہا کہ انہیں معافی مانگنے اور جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w