جرائم و حادثات

شادی سے دو دن پہلے ہونے والا دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک۔تلنگانہ کے ورنگل میں واقعہ

حیدرآباد: شادی سے دو دن پہلے ہونے والا دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا جس کے بعد دونوں خاندانوں میں غم کی لہردوڑ گئی۔

حیدرآباد: شادی سے دو دن پہلے ہونے والا دلہا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا جس کے بعد دونوں خاندانوں میں غم کی لہردوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ورنگل شہر کے رامنا پیٹ سے تعلق رکھنے والے دیورکونڈا ساگر کی اس ماہ کی 12 تاریخ کو شادی مقرر تھی۔

گھر والوں نے ساگر کی شادی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

شہر کے نرملا مال کے قریب بائک پر سڑک عبور کرتے وقت ساگر کو ایک اور تیز رفتار بائیک نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی دلہااور دلہن کے مکانات میں شادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w