حیدرآباد

سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی

حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا نے پولیس رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا نے پولیس رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

متعلقہ خبریں
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

انہوں نے سوال کیا کہ حیدرآباد کی پولیس الیکشن کمیشن کے ماتحت کام کر رہی ہے یا کانگریس حکومت کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے؟۔

انہوں نے انکے حریف امیدوار کے خلاف چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سے شکایت کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا رام نومی جلوس کے دوران انکی وائرل تصویر کا پولیس نے تحقیقات کے بغیر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا انہیں شک ہے کہ پولیس الیکشن کمیشن کے تحت نہیں بلکہ کانگریس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پولیس کے رویہ پر شکوک و شبہات پاے جاتے ہیں۔ انہوں نے سی ای او وکاس راج سے اس بات پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

a3w
a3w