تلنگانہ

سی ڈبلیو سی میں قرار داد کی منظوری کا خیرمقدم:کویتا

بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے اتوار کے روز، پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں خواتین تحفظات بل منظور کرنے کیلئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتی ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے اتوار کے روز، پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں خواتین تحفظات بل منظور کرنے کیلئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سی ڈبلیوسی میں نمائندگی، ملوروی اور کے وینکٹ ریڈی پر امید
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

حالانکہ اس بل کی منظوری میں تاخیر مایوس کن ہے۔ کے کویتا جو اس بل کو قانون بنانا چاہتی ہیں، سوشل میڈیا کے اہم پلاٹ فارم، ”ایکس“ پر ایک پیام تحریر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں قرار داد کی منظوری خوش آئند ہے مگر ویمنس ریزرویشن بل کو منظور کرانے میں تاخیر مایوس کن ضرور ہے۔

کانگریس کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے کہ اُس نے سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں اس مسئلہ کو اٹھایا اور اس سلسلہ میں ایک قرار داد بھی منظور کی ہے۔

ہمیں توقع ہے کہ پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں بھی کانگریس پارٹی اس جذبہ کے تحت بل پیش کرنے اور اسے منظور کرنے کیلئے حکمراں جماعت پر دباؤ بنائے رکھے گی۔

اپنے پیام میں کے کویتا نے یہ بات کہی۔ ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں کانگریس نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں خواتین ریزرویشن بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

a3w
a3w