دہلی

غلام نبی آزاد کے بعد آنند شرمابھی ہماچل کمیٹی سے مستعفی

ہماچل پردیش میں جاریہ سال اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ کانگریس کے ریاستی انچارج راجیوشکلا نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اس پیشرفت کا علم نہیں ہے۔

نئی دہلی: نظرانداز کئے جانے سے ناراض سینئر کانگریس قائد آنند شرما نے ہماچل کانگریس اسٹرینگ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پردیش کانگریس سے درکنارکئے جانے پر کانگریس صدر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

 ہماچل پردیش میں جاریہ سال اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ کانگریس کے ریاستی انچارج راجیوشکلا نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اس پیشرفت کا علم نہیں ہے۔

 قبل ازیں غلام نبی آزاد نے جموں وکشمیر انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیاتھا۔ یہ دونوں قائدین گروپ23کا حصہ ہیں۔ راجیہ سبھا کے لئے نامزد نہ کئے جانے پر غلام نبی آزاد پارٹی سے ناراض ہیں۔