مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات اور ڈبلیو ایچ او نے سوڈان کو بھیجی طبی امداد

ابوظہبی/خرطوم: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہوائی جہاز سے سوڈان کے لیے طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔

ابوظہبی/خرطوم: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہوائی جہاز سے سوڈان کے لیے طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
یو اے ای میں 500 درہم کا نیا نوٹ لین دین کیلئے دستیاب
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع

ڈبلیو ایچ او نے یہ اطلاع دی۔

ڈبلیو ایچ او نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور ڈبلیو ایچ او نے آج سوڈان کو 30 ٹن ہنگامی طبی امداد فراہم کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی سرجری کے لیے سامان اور ضروری ادویات لے کر ایک طیارہ صبح پورٹ سوڈان کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔

ریلیز کے مطابق، کھیپ کی ماملیت444,000 ڈالر ہے اور اس میں 165,000 لوگوں کے لیے وافر طبی سامان اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ پہلی کھیپ ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے ہوائی جہاز سے سوڈان پہنچایا ہے۔

سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق اس تنازعے میں اب تک تقریباً 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، ڈبلیو ایچ او نے 400 سے زیادہ ہلاک اور 4000 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w