حیدرآباد

امیت شاہ کی آمد، پارٹی ورکرکے مکان میں چائے نوشی

شاہ کے ساتھ مرکزی وزیر سیاحت کشن ر یڈی، صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے اور پارٹی کے دیگر قائدین مو جود تھے۔ مندر کے باہر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز سکندرآباد میں اجین مہانکالی مندر میں پوجا کی اور پارٹی ورکر کے گھر بھی گئے۔ ایک دن کے دورہ تلنگانہ کے تحت وہ آج بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچے جس کے فوری بعد شاہ مندر گئے اور پوجا کی۔

مندر کے پجاریوں نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں پرساد پیش کیا۔ شاہ کے ساتھ مرکزی وزیر سیاحت کشن ر یڈی، صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے اور پارٹی کے دیگر قائدین مو جود تھے۔ مندر کے باہر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 پوجا کے بعد وہ، سکندرآباد میں بی جے پی ورکرس کے مکان گئے جہاں انہوں نے چاہئے پر پارٹی ورکر این ستیہ نارائنہ کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ ورکر،30سال سے پارٹی کیلئے کام کررہا ہے۔ افراد خاندان نے شاہ کا خیر مقدم کیا۔ کچھ دیر بعد وہ یہاں سے بیگم پیٹ ایر پورٹ کے قریب ایک ہوٹل منتقل ہوئے جہاں انہوں نے کسانوں سے بات چیت کی۔ کسانوں سے بات چیت کے بعد امیت شاہ بذریعہ ہیلی کاپٹر منگوڈ روانہ ہوگئے۔

بیگم پیٹ ایر پورٹ پر مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی بنڈی سنجے، ڈاکٹر کے لکشمن اور انچارج تلنگانہ بی جے پی ترون چگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا خیر مقدم کیا۔