قاضی محمد علیم الدین حسامی، صدر قاضی گولکنڈہ زون مقرر
پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود احمد ندیم نے قانون قاضی 1880 ایکٹ کے تحت‘ جی او ایم ایس نمبر 24 مورخہ 18 مئی 2023 کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قاضی محمد علیم الدین حسامی کو صدر قاضی گولکنڈہ زون مقرر کیا ہے۔
حیدرآباد: پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود احمد ندیم نے قانون قاضی 1880 ایکٹ کے تحت‘ جی او ایم ایس نمبر 24 مورخہ 18 مئی 2023 کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قاضی محمد علیم الدین حسامی کو صدر قاضی گولکنڈہ زون مقرر کیا ہے۔
گولکنڈہ زون کے تحت لنگر حوض علاقہ کے وارڈ نمبر 9‘ بلاک نمبر 1,2,3,7 (کامل) اور وارڈ نمبر 13 بلاک نمبر 6 (جزوی) اور گولکنڈہ مشرق میں وارڈ نمبر 9 بلاک نمبر 8,9 & 11 (کامل) اور گولکنڈہ ویسٹ میں وارڈ نمبر 9 بلاک نمبر 4,5,6 & 10 (کامل) شامل ہیں۔
قاضی محمد علیم الدین حسامی نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ اپنے عقدو نکاح کو شریعت کے مطابق انجام د یں اور مسنون نکاح کے انعقاد کے لئے علماء کرام سے رہبری لیں۔
ان علاقوں کے تحت میں آنے والے مساجد‘ فنکشن ہال کے مالکین‘ ذمہ داروں اور عوام سے گزارش ہے کہ اپنے عقود کی اطلاع دفتر صدر قاضی قضاء ت گولکنڈہ زون‘ معراج کالونی ٹولی چوکی کو دیں۔
نائبین کے تقرر کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ فون نمبر 9885370786 پر ربط پیدا کریں۔