حیدرآباد

مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث

مرکزی حکومت نے حلقہ لوک سبھاحیدرآباد کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے حلقہ لوک سبھاحیدرآباد کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
دوسرے مرحلے کی پولنگ میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے 5فیصد کم ووٹنگ
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور

وہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے موجودہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے وی آئی پی سیکوریٹی کے حصے کے طور پر، انہیں 11 اہلکاروں کے ساتھ سیکیورٹی کور فراہم کیا ہے جس میں سی آر پی ایف کے چھ سیکوریٹی اہلکار ان کے ساتھ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ان کی رہائش گاہ پر پانچ اور گارڈز سیکوریٹی کیلئے موجود ہوں گے۔ مادھوی لتا کو مرکزی حکومت کی جانب سے وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنا بی جے پی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے مرکزی وزارت داخلہ کو کئی خطوط لکھ کر انہیں مزید سیکورٹی فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔

بی جے پی قائدین کا کہنا ہے کہ جب بنڈی سنجے بی جے پی تلنگانہ کے صدر تھے تو انہیں مرکزی فورسس کی سیکورٹی کی ضرورت تھی، لیکن انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

یہ معاملہ اب بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث بن گیا ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے ان دونوں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی تھی، اب حال ہی میں شامل ہونے والی مادھوی لتا کو سیکورٹی فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w