حیدرآباد

جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) رونالڈ راس نے کہا کہ جی ایچ ایم سی علاقہ میں 3.41 لاکھ کے تمام منتقل شدہ، متوفی اور غیر حاضر ووٹرز کو اسمبلی انتخابات 2023 کے بعد ووٹر لسٹ سے حذف کردیا گیا ہے

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) رونالڈ راس نے کہا کہ جی ایچ ایم سی علاقہ میں 3.41 لاکھ کے تمام منتقل شدہ، متوفی اور غیر حاضر ووٹرز کو اسمبلی انتخابات 2023 کے بعد ووٹر لسٹ سے حذف کردیا گیا ہے یہ تعداد 2023 میں اسمبلی انتخابات سے قبل حدف کردہ 4.37 لاکھ کے علاوہ ہے۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات2024 میں ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کے لیے منتخب اضلاع کے میونسپل کمشنروں اور ضلعی انتخابی افسروں کے ساتھ نرواچن سدن، نئی دہلی میں ”کم ووٹر ٹرن آؤٹ“ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ای سی آئی کے ذریعہ ووٹروں کی بے حسی پر ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔

تلنگانہ ان 11 ریاستوں میں سے ایک ہے جس میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 67.40 فیصد کی قومی اوسط سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ درج کیا گیا تھا۔ تلنگانہ میں 62.77 فیصد راے دہی ریکارڈ کی گئی تھی۔

a3w
a3w