کھیل

کوہلی۔ گمبھیر تنازعہ میرے لئے تکلیف دہ۔ کپل

انڈین پریمیر لیگ 2023 کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار ویراٹ کوہلی اور لکھنو سوپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کے درمیان آن فیلڈ زبانی جھگڑا بہت زیادہ تنازعہ کا باعث بنا۔

ممبئی: انڈین پریمیر لیگ 2023 کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار ویراٹ کوہلی اور لکھنو سوپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کے درمیان آن فیلڈ زبانی جھگڑا بہت زیادہ تنازعہ کا باعث بنا۔

دونوں پر ان کے طرز عمل پر بھاری جرمانہ عائد کیاگیا تھا اور اس پورے واقعہ کو کئی سابق کرکٹرز نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب سابق کپتان کپتان کپل دیو نے اس تنازعہ کے حوالے سے اپنے جذبات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی سی سی آئی کو کھلاڑیوں کو میدان سے باہر اچھے شہری بننے کیلئے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے سیزن کو کافی عرصہ گزر چکاہے لیکن کوہلی۔ گمبیر تنازعہ اب بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

اگرچہ لیگ میں دو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے چند واقعات ہوئے ہیں لیکن یقینی طورپر اتنا بڑا کچھ نہیں ہے۔ کپل دیو نے کہاکہ انہیں اس واقعہ سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی سی سی آئی کو بھی کھلاڑیوں کو اچھے شہری بننے کیلئے تیار کرنا ہوگا۔

کپل نے کہاکہ دو اہم ترین لوگ دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں سے ایک ویراٹ کوہلی اور رکن پارلیمنٹ گمبھیر اس طرح کا برتاؤ کیسے کرسکتے ہیں۔ اس دوران ایک اور سابق ہندوستانی تیز گیند باز وینکٹیش پرساد نے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا پر تنقید کی ہے۔

ہندوستان اس میچ میں روہت شرما اور کوہلی کے بغیر گیا لیکن باقی بلے باز اپنی غیر موجودگی کو پورا نہیں کرسکے۔ وینکٹیش پرساد نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ پیسہ اور طاقت کے باوجود ہم اعتدال پسندی کا جشن منانے کے عادی ہوچکے ہیں۔