کھیل

ویراٹ کوہلی 22 ماہ بعد دوبارہ کپتان بن گئے

موہالی: ویراٹ کوہلی کو ایک بار پھر آئی پی ایل میں کپتانی کا موقع ملا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 16ویں سیزن کے 27 ویں میچ میں کوہلی آر سی بی کے کپتان کے طورپر میدان میں اترے۔

متعلقہ خبریں
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل

ٹیم کے ریگولر کپتان فاف ڈوپلیسی پیٹ کی تکلیف کے باعث اس میچ میں فیلڈنگ نہیں کریں گے۔ وہ صرف بلے باز کے طورپر میدان میں اتریں گے۔ ڈوپلیسی ایک امپیکٹ کھلاڑی کے طورپر کریز پر آئے۔

کوہلی نے 18 ماہ بعد آئی پی ایل میں کپتانی کی ہے۔ آخری بار وہ 11 اکتوبر 2021 کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بطور کپتان میدان میں اترے تھے۔

آئی پی ایل کے الیمینیٹر میچ میں آر سی بی کی ٹیم کو شکست ہوئی جس کے بعد انہوں نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ پنجاب کے خلاف میچ سے پہلے کوہلی نے 140 میچوں میں آر سی بی کی کپتانی کی تھی۔ اس دوران ٹیم کو 64 میچوں میں فتح اور 69 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تین میچ برابر رہے۔

چار میچوں کا نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ کوہلی جنوری 2022 کے بعد پہلی بار کسی میچ کی کپتانی کررہے ہیں۔ آخری بار انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کی تھی۔

انہوں نے 2021 کے آخر میں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ دی۔ دسمبر 2021 میں انہیں ونڈے کی کپتانی سے ہٹادیا گیاتھا۔ پنجاب کے باقاعدہ کپتان شکھر دھون بھی اس میچ کیلئے فٹ نہیں تھے۔

ان کی جگہ سیم کرن نے کپتانی کی۔ لیام لیونگسٹون کی پنجاب ٹیم میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے اس سیزن کا پہلا میاچ کھیلا