کھیل

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی
اسٹیو اسمتھ کی سنچری سے ٹسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک بکھرگئی

آسٹریلوی سائٹ کی جانب سے ٹورنامنٹ کی ٹسٹ ٹیم کیلئے پیاٹ کمنس کپتان اور رشبھ پنت وکٹ کیپر کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

ٹیم میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے تین تین، انگلینڈ کے دو جبکہ پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ایک ایک کھلاڑی کو جگہ حاصل ہوئی ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کیلئے کپتان بابراعظم کو مڈل آرڈر بلے باز کے طورپر رکھا گیاہے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ، دیموتھ کرونارتنے، جو روٹ، ٹراویس ہیڈ، رویندر جڈیجہ، رشبھ پنت، روی اشون، پیاٹ کمنس، ربادا اور جیمس اینڈرسن شامل ہیں۔

آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹسٹ چمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 14 ٹسٹ میاچس کھیلے جس میں انہوں نے 61.8 کی اوسط سے 1 ہزار 527 رنز بنائے جبکہ بہترین اسکور 196 رہا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان 7 سے 11 جون تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔