دہلی

ڈی ٹی سی بسوں کی خریداری سی بی آئی تحقیقات کو منظوری

لیفٹننٹ گورنر دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سکریٹری نے بعدازاں جو رپورٹ پیش کی اس سے اس دعوے کی توثیق ہوتی ہے کہ بسوں کی خریداری میں دھاندلی ہوئی۔

نئی دہلی: لیفٹننٹ گورنر دہلی وی کے سکسینہ نے چیف سکریٹری کی اس تجویز کو منظوری دے دی کہ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ڈی ٹی سی) کی طرف سے 1000 لوفلور بسیس کی خریداری میں بے قاعدگیوں کے معاملہ کی شکایت تحقیقات کیلئے سنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) کو بھیج دی جائے۔

لیفٹننٹ گورنر کے نام شکایت میں جس پر 9جون 2022ء کی تاریخ پڑی ہے، وزیرٹرانسپورٹ کو ڈی ٹی سی ٹنڈرنگ اینڈ پروکیورمنٹ کمیٹی کا سربراہ بنانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ شکایت چیف سکریٹری کو بھیجی گئی تھی۔

لیفٹننٹ گورنر دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سکریٹری نے بعدازاں جو رپورٹ پیش کی اس سے اس دعوے کی توثیق ہوتی ہے کہ بسوں کی خریداری میں دھاندلی ہوئی۔