مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 687 ہوئی

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 687 اور 3,726 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز تازہ ترین اپ ڈیٹ میں دی ہے۔

غزہ: غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 687 اور 3,726 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز تازہ ترین اپ ڈیٹ میں دی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

حماس نے ہفتے کے روز غزہ پٹی سے متصل اسرائیلی شہروں پر اچانک حملہ کیا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جوابی حملے شروع کردیئے۔

حملے کے دوران، حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ پٹی کو اسرائیل سے الگ کرنے والی حفاظتی باڑ کو توڑا اور قریبی آبادیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی ہلاک اور ان کو یرغمال بنا لیا گیا۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نے پیر کو بتایا کہ جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

a3w
a3w