کرناٹک

کرناٹک میں 12 سالہ لڑکی میں منکی پاکس کی علامات

کرناٹک کے محکمہ صحت کو ضلع میسورو میں ایک 12 سالہ لڑکی میں منکی پاکس کی علامات پیدا ہونے پر تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

میسورو(کرناٹک): کرناٹک کے محکمہ صحت کو ضلع میسورو میں ایک 12 سالہ لڑکی میں منکی پاکس کی علامات پیدا ہونے پر تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

ضلع میں محکمہ صحت کے عہدیدار سخت چوکسی برت رہے ہیں۔ سرکاری طورپر ابھی تک توثیق نہیں کی گئی ہے۔ لڑکی کے خون کے نمونے بنگلورو کی لیباریٹری کو بھیجے گئے ہیں۔

کیرالا کے کولم میں 4 ماہ پہلے منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ یہ کرناٹک کی پڑوسی ریاست ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لڑکی کا تعلق کے آر نگر سے ہے۔

4 دن تک علاج کے باوجود اسے کوئی افاقہ نہیں ہوا ہے۔ اس لڑکی کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور علاج کیا جارہا ہے۔ معائنوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

a3w
a3w