حیدرآباد

چیف منسٹر کا تلنگانہ جہد کار کو خراج۔ آخری دیدار کیلئے عوام کا ہجوم

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج انقلابی و عوام مقبول گلوکار غدر کو خراج پیش کیا۔ کے سی آر نے آج الوال میں غدر کے مکان پہنچنے اور انہوں نے غدر کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج انقلابی و عوام مقبول گلوکار غدر کو خراج پیش کیا۔ کے سی آر نے آج الوال میں غدر کے مکان پہنچنے اور انہوں نے غدر کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ
پالمورو۔ رنگاریڈی پروجیکٹ: چیف منسٹر، بٹن دباکر مشق کا آغاز کریں گے
پی آر سی کا عنقریب اعلان
علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو چیف منسٹر کا خراج

چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ‘ ٹی سرینواس یادو‘ ارکان اسمبلی او دیگر موجود تھے۔ غدر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات مہابودھی اسکول گراونڈ الوال میں ادا کی گئی۔

قبل ازیں غدر کی آخری یاترا ایل بی اسٹیڈیم سے نکالی گئی۔ یہ یاترامجسمہ بی آر امبیڈکر‘گن پارک‘ جوبلی بس اسٹانڈ سے ہوتی ہوئی الوال پہنچی۔ غدر کی آخری یاترا مکمل ہونے تقریباً7 گھنٹے کا وقت لگا۔

ریاستی وزراء‘شعراء‘ فنکاروں‘ حامیوں کی بڑی تعداد نے ایل بی اسٹیڈیم میں غدر کاآخری دیدار کیا۔غدر کاکل ایک خانگی ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔

یواین آئی کے مطابق انقلابی گلوکارغدر کی آخری رسومات الوال بھودیوی نگر میں واقع مہابھودی ودیالیم میں آج دوپہر انجام دے دی گئیں۔غدر گذشتہ روز چل بسے تھے۔

ان کی لاش کو عوامی دیدار کیلئے ایل بی اسٹیڈیم میں رکھاگیا جہاں پر ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ مختلف اہم شخصیات اور سیاسی لیڈروں نے ان کاآخری دیدار کیا۔ کئی وزرا اور عوامی نمائندوں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج پیش کیا۔

اس موقع پر وزراء نے کہا کہ غدرکی خلا کو کوئی بھی پُر نہیں کرسکتا جنہوں نے اپنے گیتوں سے عوام پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ غدرکی زندگی انقلابی تحریکوں سے ملی ہوئی تھی جو تلنگانہ تحریک کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچی۔

a3w
a3w