کرناٹک

کرناٹک اسمبلی اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے سے سینئر قائدین کا گریز

کانگریس پارٹی ہائی کمان سینئر قائدین سے ربط پیدا کررہی ہے تاکہ کرناٹک اسمبلی میں اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے انہیں تیار کیا جاسکے۔ بہرحال بزرگ قائدین کلیدی عہدوں پر نظر رکھتے ہوئے اس عہدہ کو قبول کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

بنگلورو: کانگریس پارٹی ہائی کمان سینئر قائدین سے ربط پیدا کررہی ہے تاکہ کرناٹک اسمبلی میں اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے انہیں تیار کیا جاسکے۔ بہرحال بزرگ قائدین کلیدی عہدوں پر نظر رکھتے ہوئے اس عہدہ کو قبول کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قائدین کوئی نہ کوئی بہانہ بناتے ہوئے اسپیکر اسمبلی کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں، پارٹی ڈاکٹر جی پریمشور، ٹی بی جئے چندرا، آر وی دیش پانڈے، ایچ سی مہادیوپا اور تنویر سیٹھ کو اسپیکر بنانے پر غور کررہی ہے۔

پریمشور ایک ممتاز دلت اور وسائل رکھنے والے لیڈر ہیں، مہادیوپا اور سیٹھ، سدارامیا کے قریبی مدد گار ہیں۔ اِن میں سے کسی بھی لیڈر کو اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے سے دلچسپی نہیں ہے۔

دیش پانڈے نے اسپیکر کے عہدہ کو بہت اعلیٰ و ارفع عہدہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنے بڑے عہدہ کے لائق نہیں ہوں۔ ہائی کمان کو فیصلہ کرنے دیں کہ یہ پوسٹ کسے دیا جانا چاہئے۔

میں نے 8 چیف منسٹرس کے ساتھ کام کیا ہے۔ پارٹی محتاط روش اختیار کئے ہوئے ہے اور اسپیکر کے عہدہ پر سوچ سمجھ کر کسی کو فائز کرنا چاہتی ہے۔

a3w
a3w