کرناٹک

کرناٹک میں جیت، کانگریس کیلئے سوپر بوسٹر ڈوز ثابت ہوگی۔ جئے رام رمیش کا انٹرویو

سینئر قائد جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں جیت کانگریس کے لئے انتخابی ”سوپر بوسٹر ڈو ز“ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے پارلیمانی الیکشن میں ابھی چند ماہ باقی ہیں۔

نئی دہلی: سینئر قائد جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں جیت کانگریس کے لئے انتخابی ”سوپر بوسٹر ڈو ز“ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے پارلیمانی الیکشن میں ابھی چند ماہ باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

کرناٹک کا نتیجہ یقینا جاریہ سال کے اواخر راجستھان‘ چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے نتائج پر اثرانداز ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں جیت کانگریس کے لئے سوپر بوسٹر ڈوز ہوگی۔ وہ کانگریس کو تقویت دے گی کیونکہ وہ تلنگانہ‘ راجستھان‘ چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش اور میزورم میں اسمبلی الیکشن کا سامنا کرنے والی ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ میں 2024 کی طرف نہیں بلکہ 2023کی طرف دیکھنا چاہوں گا اور اس کے لئے کرناٹک کی جیت ہمیں بڑی تقویت دے گی۔ بھارت جوڑو یاترا نے کانگریس میں نظریاتی اور تنظیمی جان ڈال دی۔ کرناٹک کی جیت اسے انتخابی تقویت دے گی۔

تلنگانہ کے تعلق سے جئے رام رمیش نے کہا کہ وہاں لڑائی کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان ہے‘ بی جے پی صرف ہوّا کھڑا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کے حق میں بڑی طاقتور لہر ہے۔ یہ صرف انڈرکرنٹ نہیں بلکہ اوور کرنٹ ہے۔

انہوں نے فون پر پی ٹی آئی سے کہا کہ میں کرناٹک میں اس علاقہ میں موجود ہوں جسے بی جے پی کا گڑھ کہا جاتا ہے لیکن اِس ساحلی علاقہ میں تبدیلی کی بڑی چاہت دکھائی دے رہی ہے۔ میرے خیال میں ہم اسمبلی میں واضح اکثریت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

میں معلق اسمبلی کی پیش قیاسی سے اتفاق نہیں کرتا۔ میرے خیال میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے والی ہے۔ کرناٹک‘ جنوب کی واحد ریاست ہے جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ کیرالا‘ ٹاملناڈو یا تلنگانہ میں اس کے برسراقتدار آنے کا کوئی امکان نہیں لہٰذا اس کا سارا انحصار کرناٹک پر ہے۔

آپ دیکھئے وزیراعظم نریندر مودی‘ امیت شاہ‘ راج ناتھ سنگھ‘ یوگی آدتیہ ناتھ وغیرہ نے کیسی ہائی پروفائل مہم چلائی۔ ساری حکومت اور ساری بی جے پی کرناٹک پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

کرناٹک کے سماجی تانہ بانہ کی بقاء اور سماجی امن کے ماحول میں کرناٹک کی ترقی یقینی بنانے عوام نے مان لیا ہے کہ کانگریس واحد متبادل ہے۔ کرناٹک میں ووٹنگ 10مئی کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو کردیا جائے گا۔

a3w
a3w