حیدرآباد

شہر میں شدید بارش، بجلی گرنے سے قدیم مسجد کے مینار کونقصان

جڑواں شہر حیدرآباد اورسکندرآبادکے کئی مقامات پر آج شام طوفانی بارش ہوئی جس کے سبب دونوں شہر کے کئی علاقہ جات جل تھل میں تبدیل ہوگئے۔اس دوران شہر کے لنگرہاوز علاقہ میں 400سالہ قدیم قطب شاہی مسجد پر بجلی گرپڑی جس کی وجہ سے اس تاریخی مسجد کی ایک مینارکونقصان پہونچا اور مسجد کی دیواروں پر دراڑئیں پڑگئیں۔

حیدرآباد: جڑواں شہر حیدرآباد اورسکندرآبادکے کئی مقامات پر آج شام طوفانی بارش ہوئی جس کے سبب دونوں شہر کے کئی علاقہ جات جل تھل میں تبدیل ہوگئے۔اس دوران شہر کے لنگرہاوز علاقہ میں 400سالہ قدیم قطب شاہی مسجد پر بجلی گرپڑی جس کی وجہ سے اس تاریخی مسجد کی ایک مینارکونقصان پہونچا اور مسجد کی دیواروں پر دراڑئیں پڑگئیں۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد حلقہ اسمبلی کاروان کے مجلسی رکن اسمبلی کوثرمحی الدین نے متعلقہ کارپوریٹرکے ساتھ قطب شاہی مسجد کا دورہ کیا اوربجلی گرنے سے مسجد کی مینار اور دیواروں کو پہونچے نقصان کا مشاہدہ کیا۔

رکن اسمبلی نے مصلیوں کو بتایا کہ صدرمجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کی نمائندگی پر حکومت تلنگانہ نے حال ہی میں اس قطب شاہی مسجد کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 25 لاکھ کی منظوری دی ہے۔ بہت کاموں کا آغاز کیا جائے گا- ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام دونوں شہرمیں موسلادھار بارش شروع ہوگئی جس کا سلسلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔

شدیدبارش کی وجہ سے سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں اور مختلف مقامات پر ٹرافک میں شدید خلل پڑا۔ ٹرافک پولیس فوری حرکت میں آگئی اور کئی مقامات پر پولیس کے جوانوں کوٹرافک بحال کرتے ہوئے دیکھاگیا۔کئی مقامات پر رات 10 بجے تک سڑکوں پر ٹرافک جام دیکھی گئی۔ بارش سے مربوط واقعہ میں آج ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ شہر کے عابڈس روڈ پر پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت فریدالدین کے طورپر کی گئی جو یومیہ مزدوربتایا گیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ شدید بارش سے بچنے کے لئے فرید نے عابڈس روڈپر ایک عمارت کے قریب پناہ لی تھی تاہم اس عمارت کی چھت سے آہنی ٹین اس کے اوپر گرپڑاجس کی وجہ سے وہ برسر موقع جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے لاش کوعثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ایک دوسرے واقعہ میں ایک شخص اس وقت کرشماتی طورپر بچ گیا جبکہ اس کے پیچھے کچھ فاصلہ پر بجلی گرپڑی۔ راجندر نگر کے عطاپور کی واسدیوکالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتاہے کہ یہ شخص کالونی کی گلی کوعبور کررہاتھا کہ اس کے پیچھے کچھ فاصلہ پر بجلی گرپڑی جس میں وہ بال بال بچ گیا۔

یہ سارامنظر قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔ دریں اثنا سائبر آباد پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی کاریڈور کے ملازمین پر زوردیا کہ وہ گھروں کوواپسی کے دوران محتاط رہیں۔

شدید بارش کے سبب شہر کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب آگئیں جس سے ٹرافک میں خلل پیدا ہواہے۔ سائبرآباد پولیس نے آئی ٹی اوردیگر ملازمین سے خواہش کی وہ گھر واپس پہنچے کے دوران احتیاط سے گاڑیاں چلائیں۔

a3w
a3w