کرناٹک

کرناٹک میں جے ڈی ایس کو بی آر ایس کی حمایت

حکمراں جماعت بی آر ایس (بھارت راشٹرا سمیتی) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل سیکولر، (جے ڈی ایس)، کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ وہ، انتخابات میں دوست جماعت جے ڈی ایس کے خاطر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آر ایس (بھارت راشٹرا سمیتی) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل سیکولر، (جے ڈی ایس)، کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ وہ، انتخابات میں دوست جماعت جے ڈی ایس کے خاطر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

گذشتہ سال دسمبر میں ٹی آر ایس سے بی آر ایس کہلائی جانے والی پارٹی نے قومی سیاست میں داخل ہونے اور کرناٹک اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم بی آر ایس، اب کرناٹک اسمبلی الیکشن میں پارٹی نے امیدوار کھڑے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انتخابی میدان میں اس کی دوست جماعت جے ڈی ایس موجود ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن میں امیدواروں کا انتخاب اور نامزدگیوں کیلئے وقت کی تنگی کے ساتھ دوست جماعت کیلئے الیکشن سے دور رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارت راشٹرا سمیتی کے ذرائع نے یہ بات بتائی مناسب تیاری اور منصوبہ بندی کے بغیر الیکشن میں حصہ لینے پر پارٹی متفق نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں بی آر ایس کو بنیادی سطح سے مضبوط کرنے کیلئے ممکنہ مساعی انجام دی جارہی ہے۔ بی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مہاراشٹرا میں ناندیڑ ریجن میں دوریالیوں سے خطاب کیا ہے اور24اپریل کو وہ، اورنگ آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر، جے ڈی ایس کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کی تجویز رکھتے ہیں بشرطیکہ جنتادل سیکولر کی جانب سے اس کی خواہش کی جائے لیکن اب تک اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کرناٹک کے سابق چیف منسٹر کمارا سوامی نے قبل ازیں حیدرآباد میں ٹی آر ایس کو بی آر ایس سے موسوم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ کرناٹک میں اسمبلی الیکشن 10مئی کو منعقد ہوں گے۔