سوشیل میڈیاشمالی بھارت

آرایس ایس کے بارے میں بیوی کی معلومات پر رویندرجڈیجہ حیرت زدہ

رویندرجڈیجہ نے ٹوئٹر پر اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس کے بارے میں آپ کی معلومات کاعلم ہونے پراچھا لگا۔یہ ایک ایسی تنظیم ہے جوہندوستانی کلچر اورہمارے سماجی اقدار کوفروغ دیتی ہے اور انہیں برقرار رکھتی ہے۔

جام نگر(سوراشٹرا): ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی رویندرجڈیجہ اپنی بیوی اوربی جے پی رکن اسمبلی ریواباکی آرایس ایس کے بارے میں معلومات اوردائیں بازو کی ہندوتنظیم کیلئے ان کے دل میں موجود ستائش کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔

 ریوابانے آج جام نگرمیں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آرایس ایس نے بی جے پی کومیدان میں اتاراہے، وہ ایک خودمختارتنظیم ہے جونہ صرف ہندوکلچر، حب الوطنی، اتحاد و یکجہتی اورقربانیوں کے بارے میں پرچارکرتی ہے بلکہ ان کاتحفظ بھی کرتی ہے۔

بعدازاں رویندرجڈیجہ نے ٹوئٹر پر اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس کے بارے میں آپ کی معلومات کاعلم ہونے پراچھا لگا۔یہ ایک ایسی تنظیم ہے جوہندوستانی کلچر اورہمارے سماجی اقدار کوفروغ دیتی ہے اور انہیں برقرار رکھتی ہے۔آپ کی معلومات اور کڑی محنت ہی آپ کودوسروں سے الگ کرتی ہے۔

a3w
a3w