کے کویتا کی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ سے ملاقات
کویتا نے دیا کر راؤ سے مجالس مقامی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ضروری فنڈس کی اجرائی اور اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ بعدازاں کویتا نے ریاستی وزیر قبائیلی بہبود ستیہ وتی راٹھور کے مکان پہنچ کر انہیں پرسہ دیا۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کرر اؤ نے کہا کہ حکومت مجالس مقامی اداروں کو مستحکم بنانے کی پابند عہد ہے۔ آج ٹی آ رایس رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے ای دیا کر راؤ کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے مجالس مقامی کو فنڈس اور دیہاتوں اور ٹاونس کی ترقی کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کے کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بار بار مجالس مقامی اداروں کو مستحکم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ مجالس مقامی اداروں کی ترقی کیلئے بہترین پروگرامس تیار کرتے ہوئے عمل کیا جارہا ہے۔ ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے دیا کر راؤ سے مجالس مقامی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ضروری فنڈس کی اجرائی اور اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ بعدازاں کویتا نے ریاستی وزیر قبائیلی بہبود ستیہ وتی راٹھور کے مکان پہنچ کر انہیں پرسہ دیا۔ گذشتہ دنوں ستیہ وتی راٹھور کی والدہ کا دیہانت ہو گیا تھا۔