سوشیل میڈیا

‘لپو سا سچن’: پڑوسی عورت کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سیما حیدر کا فیصلہ

سیما کے وکیل اے پی سنگھ اب ان ریمارکس کے لئے متھیلیش بھاٹی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: سیما حیدر کی پڑوسی خاتون متھیلیش بھاٹی کی جانب سے سچن کو ‘لپو’ اور ‘جھینگر’ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے چند دن بعد، پاکستان سے بھاگ کر آنے والی سچن کی گرل فرینڈ کے وکیل نے اُس خاتون کو ہتک عزت کے مقدمے دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ متھیلیش بھاٹی کو سچن کے بارے میں ان کے توہین آمیز تبصروں پر ملک کے ہر شوہر سے جواب ملے گا۔

واضح رہے کہ سیما حیدر کی پڑوسی خاتون متھیلیش بھاٹی نے میڈیا انٹرویوز میں سچن کو "جِھنگور سا” اور "لپو سا” کہا تھا۔ ان انٹرویوز کے بعد متھیلیش کو سوشیل میڈیا پر راتوں رات شہرت مل گئی تھی۔

سیما کے وکیل اے پی سنگھ اب ان ریمارکس کے لئے متھیلیش بھاٹی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اے پی سنگھ نے زور دے کر کہا کہ یہ تبصرہ ہر شوہر کی توہین ہے۔ وکیل نے کہا کہ ہمارے جیسے متنوع ملک میں جِلد کے رنگ اور جسمانی صفات کی بنیاد پر توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

متھیلیش بھاٹی کو جب یہ معلوم ہوا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی کی توہین نہیں کی ہے۔

بھاٹی کا کہنا ہے کہ مجھے غصہ آ گیا اور وہ الفاظ میرے منہ سے پھسل گئے۔ ایسی زبان ہمارے یہاں عام بول چال میں استعمال ہوتی ہے۔ لوگ مجھے ‘لپی’ کہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ‘لپی’ بن جاؤں گی۔ میں نے کسی کی توہین نہیں کی۔

بتادیں کہ سیما حیدر نامی پاکستانی خاتون جولائی 2023 سے اس وقت سرخیوں میں ہے جب وہ اپنے ہندوستانی عاشق سچن مینا سے ملنے کئی سرحدیں عبور کرکے ہندوستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئی۔ ان کی محبت کی کہانی 2019 میں لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے شروع ہوئی تھی۔

اسی دوران سچن کی پڑوسن کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔ مختصر کلپ میں یہ خاتون نے جوڑے کی سرزنش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سچن میں ایسی کوئی خاص بات نہیں ہے کہ سیما کو سرحد پار کرنا پڑی۔

طنز کرتے ہوئے جس میں انہوں نے "لپو سا سچن” کا جملہ استعمال کیا تھا، اسے اب یشراج مکھاٹے نے ایک ٹریک میں تبدیل کر دیا ہے۔ یشراج مکھاٹے کا کمپوز کردہ پیپی ٹریک آن لائن دستیاب ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی وائرل ہو گیا ہے۔