آندھراپردیش

گاؤں والے مجھے مارنا چاہتے ہیں، بھگوان کے اوتار کا دعویٰ

خود کوبھگوان کا اوتارظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر انوکھی شکایت کی اور کہاکہ پوراگاوں اس کو مارنا چاہتا ہے۔یہ عجیب وغریب واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔

حیدر آباد: خود کوبھگوان کا اوتارظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر انوکھی شکایت کی اور کہاکہ پوراگاوں اس کو مارنا چاہتا ہے۔یہ عجیب وغریب واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کوسگی منڈل میں واقع پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے والے شخص نے اپنا نام لکشمی نرسمہاسوامی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اے پی کے بینکوں میں موجود تمام رقم اس کی تھی اور کسی نے ساری رقم چوری کر لی ہے۔گاوں والے اس کو مارناچاہتے ہیں۔

پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا شکایت کنندہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے؟

پولیس شکایت کنندہ کی مکمل تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔