حیدرآباد

گجرات کے سابق چیف منسٹر کی چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات

کے سی آر، ایک قومی جماعت بنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کرناٹک کے سابق چیف منسٹر کمارا سوامی نے حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: گجرات کے سابق چیف منسٹر شنکر سنگھ واگھیلا نے جمعہ کے روز یہاں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ واگھیلا جو سابق مرکزی وزیر بھی ہیں، نے پرگتی بھون میں کے سی آر سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے ملک کی سیاست اور قومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 گجرات میں اسمبلی الیکشن سے قبل واگھیلا نے ایک نئی پارٹی پر جا شکتی ڈیمو کرٹیک پارٹی قائم کی ہے۔ مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کے خلاف ہم خیال جماعتوں پر مشتمل ایک محاذ تشکیل دینے کی مساعی کے درمیان واگھیلا نے کے سی آر سے ملاقات کی ہے۔

کے سی آر، ایک قومی جماعت بنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کرناٹک کے سابق چیف منسٹر کمارا سوامی نے حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔