شمالی بھارت

لکھنو اور اُناؤ میں بارش سے دیواریں منہدم‘13 افراد ہلاک

اترپردیش کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش سے دیواریں گرنے کی وجہ سے 13 افرادہلاک ہوگئے۔ لکھنو میں ایک آرمی انکلیو کی زیرتعمیر چاردیواری کل رات موسلادھار بارش کی وجہ سے گرپڑی۔

لکھنو/ اُناؤ: اترپردیش کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش سے دیواریں گرنے کی وجہ سے 13 افرادہلاک ہوگئے۔ لکھنو میں ایک آرمی انکلیو کی زیرتعمیر چاردیواری کل رات موسلادھار بارش کی وجہ سے گرپڑی۔

9 مزدور ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے جمعہ کے دن بتایا کہ ایک شخص کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا۔ دلکشا علاقہ میں آرمی انکلیو کے باہر جھونپڑیوں میں مزدور رہتے تھے۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے باؤنڈری وال ڈھیر ہوگئی۔ جوائنٹ کمشنر پولیس (لا اینڈ آرڈر) پیوش مورویہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم کل رات 3 بجے کے آس پاس وہاں پہنچے۔

ملبہ سے 9 نعشیں نکالیں۔ ایک شخص زندہ نکلا۔ مہلوکین کا تعلق ضلع جھانسی سے بتایا جاتا ہے۔ چیف منسٹر نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کی ہدایت دی۔ ضلع اُناؤ میں دیوار گرنے سے 4 افراد بشمول 2 بچوں کی جان گئی۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئیں۔

a3w
a3w