مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

ٹرک کے پیچھے لٹک کر سفر کرنے والی برقع پوش خاتون کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ حیرت کا اظہار کررہے، خاتون شہر کے مرکزی تجارتی علاقہ میں تیز رفتار ٹریک سے گزرنے والے ٹرک کے پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑے ہوئے کھڑی ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے شہر میں ٹرک کے پچھلے حصہ سے لٹک کرسفر کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں میں ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے پچھلے دروازے سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو  پر لوگ حیرت کا اظہار کررہے، خاتون شہر کے مرکزی تجارتی علاقہ میں تیز رفتار ٹریک سے گزرنے والے ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑے ہوئے کھڑی ہے۔ ٹرک ڈرائیور نے ایک پیڈسٹرین برج پر گاڑی روکی  تو خاتون تیزی سے اتر کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

وائرل ویڈیو پر ایک خاتون نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑ کر سفر کرنے والی خاتون کا تعلق انڈونیشیا کی ہے‘, ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’خدانخواستہ اس کا ہاتھ اگر پھسل جاتا اور وہ گرتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔