بین الاقوامی

قرآن پاک کی توہین گستاخانہ اور ناقابل قبول عمل: پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے بھی سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ گستاخانہ اور نا قابل قبول عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوئیڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی پر جہاں پوری اسلامی دنیا سراپا احتجاج ہے

 اور دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کے ساتھ مسلم ممالک کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں یورپی ممالک اور غیر مسلم بھی اس شرمناک عمل کی مذمت کر رہے ہیں۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ گستاخانہ اور نا قابل قبول عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

پوپ فرانسیس نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کے سوئیڈش حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کے ماننے والوں کی دل آزاری اور ان کے مقدسات کی توہین اور اس کی اجازت دینا ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب اور اس کے ماننے والوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب قرآنِ پاک کی حرمتی کے خلاف لندن میں سوئیڈش سفارتخانے کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر فضا اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ مظاہرین نے سوئیڈش حکومت سے ذمے دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w