حیدرآباد

ہاسٹل کی عمارت سے گرنے سے انجینئرنگ طالبہ ہلاک

طالبہ، اپنی دیگر سہلیوں کے ساتھ ریلنگ پر بیٹھ کر بات چیت کررہی تھیں کہ اچانک اپنا توازن کھودیا اور وہ گر پڑی پولیس نے عینی شاہدین کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ شدید زخمی حالت میں طالبہ کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ہاسٹل عمارت کی دوسری منزل سے گرنے کے بعد 21سالہ ایک انجینئرنگ طالبہ ہلاک ہوگئی۔یہ واقعہ ہفتہ کی شب ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں بی این ریڈی نگر کے لکشمی درگا ویمنس ہاسٹل میں پیش آیا۔

طالبہ، اپنی دیگر سہلیوں کے ساتھ ریلنگ پر بیٹھ کر بات چیت کررہی تھیں کہ اچانک اپنا توازن کھودیا اور وہ گر پڑی پولیس نے عینی شاہدین کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ شدید زخمی حالت میں طالبہ کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

 لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ یہ لڑکی، سری دتہ انجینئرنگ کالج ابراہیم پٹنم میں تیسرے سال کی طالبہ تھی جبکہ طالبہ کے والدین، اپل میں رہتے ہیں۔ گھر سے کالج کی دوری کے سبب وہ ہاسٹل میں مقیم تھی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔