تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں اژدھے سے سنسنی

کسان نے اس بات کی اطلاع گاوں والوں کو دی اور تھوڑی ہی دیر میں گاوں والوں کی کثیر تعداد اس اژدھے کو دیکھنے پہنچ گئی۔ ہجوم کی وجہ سے یہ اژدھا جھاڑیوں میں چلا گیا۔ اس اژدھے کو دیکھنے کے بعد دیہاتی خوفزدہ ہوگئے اورعوام میں سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں اژدھے کے نظرآنے سے سنسنی پھیل گئی۔ ضلع کے کوہڈا منڈل میں بسواپور آئی کے پی سنٹر کے قریب یہ اژدھا دیکھاگیا۔ سب سے پہلے ایک کسان جو اس طرف جا رہا تھانے جھاڑیوں میں سرسراہٹ محسوس کی اور جب اس نے جھاڑیوں میں غور سے دیکھا تو یہ اژدھا نظرآیا۔

اس کسان نے اس بات کی اطلاع گاوں والوں کو دی اور تھوڑی ہی دیر میں گاوں والوں کی کثیر تعداد اس اژدھے کو دیکھنے کے لئے وہاں پہنچ گئی۔ہجوم کی وجہ سے یہ اژدھا جھاڑیوں میں چلا گیا۔ اس اژدھے کو دیکھنے کے بعد دیہاتی خوفزدہ ہوگئے اورعوام میں سنسنی پھیل گئی۔

بعض افراد نے اپنے سل فونس میں اس کی ویڈیو لی اور سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر اس کو پوسٹ کردیا۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔