مہاراشٹرا

ہندوؤں کے خلاف مواد پوسٹ کرنے پر ٹوئٹر صارف پر مقدمہ

ولے پارلے پولیس نے اسیم چنداورنامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جو ایک ٹوئٹر ہینڈل ”جینا کھل کر“ چلاتاہے۔ اسے 25جون کو گرفتار کیاگیا۔

ممبئی: سوشیل میڈیا پر ہندوؤں کے خلاف مواد پوسٹ کرنے پر ایک ٹوئٹر صارف کو گرفتار کرلیاگیا۔

ولے پارلے پولیس نے اسیم چنداورنامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جو ایک ٹوئٹر ہینڈل ”جینا کھل کر“ چلاتاہے۔ اسے 25جون کو گرفتار کیاگیا۔

دہلی کی ایک غیر سرکاری تنظیم ”ہندو آئی ٹی سل“ کی شکایت پر اسیم کے خلاف 25جون کو کیس درج کیاگیا۔

ہندو آئی ٹی سل ممبئی ویسٹ ریجن کے کوارڈنیٹر اکشت دیورا کی شکایت پر چنداور کے خلاف کیس درج کیاگیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹوئٹر صارف نے 20اگست 2022‘30اکتوبر 2022 اور 13 فروری 2023 کو تین مبینہ طور پر قابل اعتراض پوسٹ کئے تھے۔

a3w
a3w