یوپی میں مزارات کو نقصان پہنچانے پر 2 بھائی گرفتار
اترپردیش کے بجنور میں پولیس نے 2 بھائیوں کو جنہوں نے 100 سالہ قدیم مزارات کو بظاہر فرقہ وارانہ گڑبڑ کی نیت سے مبینہ نقصان پہنچایا‘ گرفتار کرلیا۔
بجنور: اترپردیش کے بجنور میں پولیس نے 2 بھائیوں کو جنہوں نے 100 سالہ قدیم مزارات کو بظاہر فرقہ وارانہ گڑبڑ کی نیت سے مبینہ نقصان پہنچایا‘ گرفتار کرلیا۔
محمد کمال اور محمد عادل نے اتوار کی شام بجنور کے شیرکوٹ علاقہ میں درگاہ بھورے شاہ بابا‘ جلال شاہ بابا اور قطب شاہ کے مزارات کو نقصان پہنچاتے وقت سر پر بھگوا پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ انہوں نے چادر کو آگ لگادی۔
بعض راہ چلتے لوگوں کی نظر پری اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بجنور کے ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) اور سپرنٹنڈنٹ پولیس فوری پہنچے اور انہوں نے مرمت کا کام فوری شروع کرنے کا حکم دیا۔
اس طرح حالات خراب نہ ہوسکے۔ اے ڈی جی لا اینڈآرڈر پرشانت کمار کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے ریاست کا ماحول خراب کرنے کی سازش کی تھی۔ جانکاری ملی ہے کہ کمال کئی ممالک بشمول سعودی عرب اور کویت کا سفر کرچکا ہے۔
تحقیقاتی ایجنسیاں اس زاویہ کی بھی تحقیقات کریں گی۔ اے ٹی ایس‘ آئی بی اور ایس ٹی ایف کے علاوہ دیگر ایجنسیاں بھی دونوں سے پوچھ تاچھ کرسکتی ہیں۔