دہلی

گرما میں وکیلوں کو سیاہ کوٹ سے استثنیٰ کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں موسم ِ گرما میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں وکیلوں کو سیاہ کوٹ اور گاؤن پہننے سے استثنیٰ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں موسم ِ گرما میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں وکیلوں کو سیاہ کوٹ اور گاؤن پہننے سے استثنیٰ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

جسٹس اندرابنرجی اور جسٹس وی رماسبرامنیم پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم دفعہ 32 کے تحت سماعت نہیں کرسکتے۔ درخواست گزار کو چاہئے کہ وہ بارکونسل آف انڈیا کے پاس جائے۔

سپریم کورٹ نے وکیل شیلندر منی ترپاٹھی کو آزادی دی کہ بار کونسل آف انڈیا نے ان کی بات نہ سنی تو وہ پھر سپریم کورٹ آسکتے ہیں۔ اس پر درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ گرما کے موسم میں کالا کوٹ پہننے سے وکیلوں کو بڑی مشکل پیش آتی ہے۔ انہیں ایک عدالت سے دوسری عدالت جانا پڑتا ہے۔ سیاہ رنگ گرمی جذب کرلیتا ہے‘ خارج نہیں کرتا۔