تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اوردیگر تین افراد شدید زخمی

اس حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس کی شناخت الیکھیا کے طورپر کی گئی ہے جبکہ اشوک، بابو اور منگا شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اوردیگر تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

یہ حادثہ ضلع کے وینکٹ راو پیٹ کے قریب جمعرات کی صبح اُس وقت پیش آیا جب کارکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار، سڑک کے کنارے ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس کی شناخت الیکھیا کے طورپر کی گئی ہے جبکہ اشوک، بابو اور منگا شدید زخمی ہوگئے۔

ان تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ان تمام کا تعلق کریم نگر ٹاون سے ہے۔