تلنگانہ

سپریم کورٹ میں ای ڈی کے خلاف کویتا کی عرضی کی سماعت

بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای۔ ڈی) کے خلاف داخل کردہ عرضی کو سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے قبول کرلیا گیا تھا۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای۔ ڈی) کے خلاف داخل کردہ عرضی کو سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے قبول کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

آج سپریم کورٹ میں ای ڈی کی جانب سے تحقیقات کیلئے خواتین کو دفتر ای ڈی طلب کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کے موضوع پر سماعت کی گئی۔

کویتا نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے تحقیقات کے لئے خواتین کو دفتر ای ڈی طلب کرنے کے اقدام کو چالینج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی د اخل کی تھی۔

آج جسٹس سنجے کشن کور کی بنچ نے کویتا کی عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرلیا۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو کویتا کی جانب کی عرضی پر چھ ہفتوں میں جواب داخل کرنے نیز ادخال جواب کے اندرون دو ہفتہ اعتذاز داخل کرنے کویتا کو حکم دیا۔